نیو یارک: اٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے ہیں۔2021 سے ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے جارہے تھے اور یہ اعزاز انہوں نے ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے لیا تھا۔اب فوربز اور بلومبرگ دونوں کی امیر ترین افراد کی رئیل ٹائم فہرست میں ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔فوربز کی فہرست میں پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ نے پہلے 7 دسمبر اور پھر 8 دسمبر کو کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا مگر ٹیسلا کے بانی دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔فوربز کی رئیل ٹائم بلین ائیر لسٹ کے مطابق اس وقت 73 سالہ برنارڈ آرنلٹ 188.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔اس کے مقابلے میں ایلون مسک اس وقت 176.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔اسی طرح بلومبرگ کی بلین ائیر لسٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ 171 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 164 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ایلون مسک ستمبر 2021 سے فوربز جبکہ جنوری 2021 سے بلومبرگ کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے۔