جیکب آباد :جیکب آباد کے سول لائین تھانے پر نفری کی کمی کے باعث تین پولیس چوکیاں بند کر دی گئیں،پہلے 87کی نفری تھی جو اب 22جاکر بچی ہے :ایس ایچ اوتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانے پر نفری کی کمی کی وجہ سے تین پولیس چوکیاں چنہ محلہ ،جعفر آباد اور بابومحلہ بند کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او کاکہنا ہے کہ نفری کی کمی کی وجہ سے امن کے قیام میںمشکلات درپیش ہیں ،پہلے87کی پولیس نفری مقرر تھی جو اب جاکر 22بچی ہے ،اس سلسلے میں رابطے پر ایس ایس پی سمیر نورچنہ نے رابطے پر بتایا کہ بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے پورے ضلع میں نفری کی کمی ہے، 200ڈارئیوروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ،پچھلی دفعہ ڈرائیور کی بھرتی کے لئے اشتہار دیا تو صرف دس امیدواروں نے درخواست دی ،بے روزگار نوجوان اپنا ڈرائیونگ لائنس بنوائیںجنوری فروری میں اشتہار دیا جائے گا تو اپلائی کریں