کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا گیس لیکیج کے باعث پانچ بچوں سمیت 6 افراد کے جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسلم اتحاد کالونی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں پانچ بچوں سمیت 6 افراد کے جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ٰمرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے وزیراعلیٰنے گیس پریشر کی کمی اور لیکیج کے باعث ہونے والے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے وزیراعلء نے گیس حکام کو صورتحال کی بہتری کے لئے گیس پریشر کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے اس امر پر اظہار برہمی کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سرد ترین موسم میں شہریوں کو گیس کی فراہمی میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور کمپنی حکام کی جانب سے اس مسلئہ کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث نہ صرف شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ گیس لیکیج کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو رہا ہے اور شہری احتجاج پر مجبور ہیں وزیراعلیٰ نے سیکریٹری توانائی اور کمشنر کوئٹہ کو فوری طور پر گیس حکام سے ملاقات کرکے حکومت اور عوام کی تشویش سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.