بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے‘ منی بجٹ سے غیر معمولی مہنگائی ہوگی
کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا۔
Total mismanagement of our economy by a corrupt & incompetent imported govt has crushed masses & salaried class with latest hike in petrol & diesel prices & Rs33/$ devaluation to Rs262.6/$. Elec & gas price hike & 35% unprecedented inflation expected with Rs200bn mini budget.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت نے ہماری معیشت تباہ کردی، حکومت کی مکمل بدانتظامی کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ ترین اضافے نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں ابھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، اس کے علاوہ 200 ارب روپے کے منی بجٹ کے ساتھ 35 فیصد کی شرح سے غیرمعمولی مہنگائی ہوگی