گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نواز الدین ہوٹل منتقل ہوگئے

ممبئی : ماں مہر النساء صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان جائیداد پر جھگڑے سے تنگ آکر بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین ہوٹل منتقل ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین کے والد سے منسوب ان کے خوابوں کا گھر جس میں 6 بیڈرومز، 2 بڑے ہال اور باغ بانی کیلئے 2 کشادہ لان ہیں اب ان کی والدہ اور اہلیہ کے جھگڑے کے باعث کسی ڈراؤنے خواب کا منظر پیش کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز الدین کے دوست کا کہنا ہے کہ اداکار جائیداد کو لے کر ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اس وقت تک کے لئے ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں جب تک ان کے وکیل اس معاملے کو قانونی طور پر سْلجھا نہ لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.