بچوں کی عدم بازیابی سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ساکھ متاثرہورہی ہے، وزیر داخلہ
کوئٹہ؛ بلوچستان کے وزیر داخلہ نے بارکھان واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے بارکھان واقعہ کے بعد مری قبیلے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے قانون نافذ کرنے والیاداروں کو مراسلہ لکھا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوام کی جان کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، بچوں کی عدم بازیابی سیقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثرہورہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچوستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔خاتون کی جانب سے وزیر مواصلات بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بیٹوں سمیت خاتون کو نجی جیل میں قید کر رکھا ہے تاہم صوبائی وزیر نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے بیٹے انعام شاہ نے ان کے خلاف سازش کی ہے