کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشری رند نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے پر پوری قوم اور پاکستانی آرمی چیف سمیت قومی اداروں کے سربراہوں کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرط کی وجہ سے پاکستان کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا ہے انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے کے بعد ملک کاروباری شعبہ میں تیزی سے ترقی کرے گا۔