کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر زور دار دھماکا، ایک شخص جاں بحق

یہ روٹ ہزارہ برادری بھی استعمال کرتی ہے ایس ایچ او خروٹ آباد نورحسن
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پرپولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کے پاس بارودی مواد یا گرینیڈ تھا۔ ہو سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پولیس ناکے کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھاایس ایچ او خروٹ آباد نورحسن نے کہا کہ یہ روٹ ہزارہ برادری بھی استعمال کرتی ہے، لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.