فرانسیسی شہر نیس میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان

0 122

پاکستان نے فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ فرانس کے شہر نیس کے ایک گرجا گھر میں حملے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم اور اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.