قومی اسمبلی میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24۔2023ءپیش کر دی گئی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے بنک دولت پاکستان ایکٹ 1956ءکی دفعہ 39 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت پاکستان کی معیشت کی کیفیت کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24۔2023ءپیش کی۔