سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ آج بریک تھرو متوقع ہے اور حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید سیلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں اور وہ لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور
عاقب جاوید ہیڈکوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔
دوسری جانب سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کیلئے بھی مضبوط امیدوار ہیں اور وہ سلیکشن کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر میں پلیئر ڈویلپمنٹ پر توجہ دیں گے۔
عاقب جاوید لاہور قلندرز میں بھی پلیئر ڈویلپمنٹ کیلئے کام کرچکے ہیں، پی سی بی کے موجودہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ لگایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے۔
ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز بھی رہ چکےہیں۔