پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات میں مزید بہتری اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر احد چیمہ کی آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو

:وفاقی وزیر برائے اقتصادی اموراحد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات میں مزید بہتری اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات میں کہی جس میں دسمبر میں منعقد ہونے والے آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ احد چیمہ نے مزید کہا کہ ساتویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے فیصلوں پر عملدرآمد کا عمل جاری ہے اور یہ اقدامات جلد ہی مثبت نتائج دینا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے یکم نومبر کو چوتھی بین الوزارتی میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.