سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز ،7دہشت گرد جہنم واصل

:سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 7دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کی جس میں مزید تین خوارج مارے گئےتاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد امین (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) شہید ہو گیا۔علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.