پاک بحریہ کی ترکیہ میں بحری مشق ماوی بالینہ 2024 میں شرکت

راولپنڈی۔17 :پاک بحریہ نے ترکیہ میں بحری مشق ماوی بالینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت کی۔مشق ماوی بالینہ ترکیہ کی زیر قیادت ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر (Anti Submarine Warfare) مشق ہے۔ جس میں 30 سے زیادہ بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور یو اے ویز نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی جس کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئر طریقہ کار میں مہارت حاصل کرنا تھا۔ مشق میں ترکیہ کی افواج کے علاوہ نیٹو، امریکہ، پاکستان، یونان اور آذربائیجان کی بحری افواج اور سپیشل آپریشن فورسز نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی 29 ویں اینٹی سب میرین میرینائزڈ (Marinized) اے ٹی آر اسکواڈرن نے کی۔

پاک بحریہ کی مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے شرکت ترکیہ اور پاکستان کی بحری افواج کے مابین مضبوط تعلقات کے عزم کا مظہر ہے۔ایسی مشترکہ مشقیں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.