وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا اپنے حلقہ این اے 127 کا دورہ، یو سی 240 میں گلیوں اور سیوریج کی تعمیر سمیت ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے اتوار کو یہاں اپنے حلقہ این اے 127 کا دورہ کیا اور یونین کونسل 240 میں گلیوں اور سیوریج کی تعمیر سمیت ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر حلقے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں جو ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا آج انہیں پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے بچے کو پتہ چل گیا ہے کہ گھڑی چور عمران نیازی نے 190 ملین پائونڈ کا ڈاکہ مارا، دوسروں کو چور کہنے والا ملک کا سب سے بڑا سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والا اسرائیل سے فارن فنڈنگ لے کر ملک کے خلاف استعمال کرتا رہا۔ معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایک سال کے دوران ہی دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے،

پاکستان کے دوست ممالک بھی اب سرمایہ کاری کے لئے پاکستان آ رہے ہیں جنہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ناراض کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد گیس اور بجلی سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کرکے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنائیں گے، ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ ن کا منشور ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.