یوتھ اسپورٹس پالیسی سیمینار، کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی تجاویز پالیسی سازی میں شامل کرنے پر زور

کوئٹہ، 30 ستمبر 2026: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں، کھیلوں کی ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی آراء انتہائی اہم ہیں اور ان کی تجاویز کو آئندہ کے لائحہ عمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔

وہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس پالیسی سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ سیمینار میں سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس، مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں، کھلاڑیوں، نوجوانوں اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور پالیسی سے متعلق مختلف تجاویز اور سوالات پیش کیے۔ مینا مجید بلوچ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے، ان سے براہِ راست گفتگو کی اور کھیلوں کے شعبے سے متعلق ان کی آراء اور تجاویز سنیں۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ اسپورٹس ریویو پالیسی کا مقصد کھیلوں کے شعبے کو مزید مؤثر بنانا، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.