گئے، سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان کے لیے روانہ ہو کر لاچین پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس سہ فریقی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تجارت، توانائی، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی طے ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، تجارت اور سیکیورٹی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور دیرپا امن کے لیے عالمی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بھارت کی کشیدگی کے باوجود ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا۔
تہران سے روانگی کے موقع پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، پاکستان کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے وزیراعظم کا الوداع کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت چار ملکی سفارتی دورے پر ہیں، جن میں ترکی اور ایران کے بعد آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ شامل ہے