سرفراز بگٹی کی ملک نعیم خان بازئی کے والد کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے منگل کو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.