منشیات ایک لعنت ہے جو معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اور قرآن و حدیث میں اس کے استعمال سے منع کیا گیا ہے ڈاکٹر قاری عبدالرشید

مہتمم مدرس البنات بلوچستان و ممبر روئیت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں منشیات کو لعنت قرار دیا گیا ہے جبکہ عطن عزیز پاکستان میں منشیات کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بالخصوص اور پوری قوم بالعموم بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے پھر نشہ آور اشیا کے استعمال کی بنیادی وجہ دین سے دوری اور نشہ آور اشیا کے استعمال کے نقصانات سے بے خبری ہے اور اد کے ساتھ ساتھ بے روزگاری،غربت ، گھریلو مسائل،والدین کا بچوں کو وقت نہ دینا حکومت کی جانب سے ذمہ داری کو پورا نہ کرنا بھی ایک سبب ہے۔

منشیات کا استعمال ایک خطرناک اور تباہ کن مسئلہ کے طور پر پیش آرہا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ نشہ آور اشیا کا استعمال خواتین میں بھی پھیل رہا ہے اور ایک معلوماتی تجزیہ کے مطابق 38 فیصد خواتین بھی اس کا شکار ہورہی ہیں اور پھر پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں سے 27 فیصد ٹیکہ کے ذریعہ نشہ اور ادویات استعمال کرتے ہیں اس صورت حال میں علما کرام عوام کو آگاہی دیں کہ والدین اپنے بچوں پر توجہ رکھیں اور پھر محراب و ممبر کے ذریعہ عوام کو منشیات کی حرمت اور نقصانات سے آگاہ کریں اور پھر حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منشیات کے تدارک کے لئے واضح اور مستقل پالیسی وضع کرے اور اسی طرح تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ قوم کے بچے جو ان کے پاس امانت ہیں ان پر کڑی نظر رکھیں اور پھر منشیات جو کہ ایک لعنت ہے پر میڈیا ، ذرائع ابلاغ اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس لعنت سے معاشرہ پاک ہو جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.