خضدار میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے حوصلہ افزائی کی ، کھیلوں کی مذید سہولیات فراہمی کا اعلان

شاندار کارکردگی ، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے حوصلہ افزائی کی ، کھیلوں کی مذید سہولیات فراہمی کا اعلان*
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ضلعی اسپورٹس آفیسر مس رقیہ کی قیادت میں کھلاڑیوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ کھلاڑیوں کے وفد کی قیادت ضلعی اسپورٹس آفیسر مس رقیہ کررہی تھی ۔ اس میٹنگ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کھیلوں کے شعبے کو ترقی دینے کے لیئے تعاون حاصل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بلوچستان گیمز میں خواتین کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ایونٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد اور میٹنگ کی قیادت کرنے والی اسپورٹس آفیسر خضدار، مس رقیہ نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ شعبہ اسپورٹس کو ترقی دینے کے لیئے بھرپور محنت اور لگن سے کام کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مذید بڑھ رہے ہیں۔ کھیل ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی ، اسپورٹس آفیسر مس رقیہ کی قیادت اور کھیلوں کے فروغ کے لیئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔اس ایونٹ میں بچیوں کے علاوہ لڑکوں نے بھی حصہ لیا جن میں عبداللہ اور صدام و دیگر شامل تھے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔یہ ایونٹ خضدار میں انڈور گیمز کے فروغ اور مرد و خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اسپورٹس آفیسر مس رقیہ کی قیادت میں خضدار کے کھیلوں کا شعبہ ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے، اور ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے مستقبل میں مزید کامیابیاں متوقع ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.