گلگت
ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان کے تینوں ہیروز کو 25 لاکھ فی کس نقد انعام اور حوصلہ افزائی پر حکومت گلگت وزیر اعظم پاکستان کا شکر گزار ہے ، ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب کی ہدایت پر ہم نے چرواہوں کے جزبوں کو سلام پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے انکی حوصلہ افزائی اور انعامات کا قبل از وقت اعلان کیا تھا ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی خصوصی کاوشوں سے چرواہوں کی اخلاص پر مبنی قربانی کی گونج وزیر اعظم سیکرٹریٹ تک پہنچی ، ترجمان نے واضح کیا کہ ہنزہ کے کریم اللہ بیگ اور چٹورکھنڈ دائن کے ناصر نے بھی سیلاب کے دوران درجنوں انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، صوبائی حکومت وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں ان سب کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرے گی جس میں ناصر اور کریم اللہ بیگ کو بھی خصوصی داد و تحسین اور انعامات سے نوازے گی