ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی عمر جان بیگم بیوہ خنیم اللہ نے وفاقی محتسب کو اُنکی فیملی پینشن کے اجراء کے لیے درخواست درج کرائی۔ ریجنل آفس پشاور نے کیس کی تحقیقات کیں۔ کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس لاہور نے رپورٹ جمع کروائی کے بیوہ کو 22,634 روپے کی ماہانہ پینشن بمعہ 313,257 روپے کے بقایا جات کے ادا کر دی گئی ہے۔ بیوہ کی شکایت کا تدارک 20 دن کے اندر بنا کسی وکیل اور فیس کے کیا گیا