بلوچستان کے بیشتر اضلاع پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ژوب، مستونگ اور قلات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد (صفر ڈگری) سے نیچے گرنے کی پیشگوئی ہے جو آئندہ ہفتے کے دوران برقرار رہے گا۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پیر کے روز صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔ کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔