بلوچستان میں 81 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کوئٹہ، 18 جون 2026: دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، کوئٹہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے 20 اضلاع میں خالی ہونے والی 81 جنرل مقامی کونسلوں کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پشین/برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، سبی، ہرنائی، کوہلو، نصیرآباد، اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 30 جون 2026 کو ریٹرننگ افسران عوامی نوٹس جاری کریں گے۔ یکم سے 3 جولائی تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک ہوگی۔

9 جولائی کو ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مستردی کے خلاف اپیلیں 10 سے 13 جولائی تک دائر کی جا سکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلے 16 جولائی تک مکمل کیے جائیں گے۔

نظرثانی شدہ فہرست 17 جولائی کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار 18 جولائی تک دستبردار ہو سکیں گے۔ حتمی فہرست اور انتخابی نشانات 20 جولائی کو جاری کیے جائیں گے۔ پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.