خضدار خیراوہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کو دھچکا درجنوں اہم شخصیات کا پی پی پی سے استعفیٰ دے کر باقاعدہ قافلہ حق جمعیت علما اسلام میں اپنی شمولیت کا اعلان کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر ہائوس میں ایک ہی دن میں دو بڑی گرینڈ شمولیتی پروگرام ایم پی اے خضدار میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری صاحب کے موجودگی میں خضدار کے علاقہ خیراوہ سے درجنوں افراد کا اپنے دوست احباب و خاندان سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر باقاعدہ جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری صاحب کے رہائش گاہ پر ایک گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں خضدار کے علاقہ خیراوہ مراد آباد سے رئیس نصیر احمد گنگو اور عبدالوحید گرگناڑی کے قیادت میں درجنوں افراد کا پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر قافلہ حق جمیعت علما اسلام میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرلیا شمولیت کرنے والوں میں حضور بخش محمد حسنی، رسول بخش محمد حسنی،محمد ابراہیم محمد حسنی،محمد اسحاق محمد حسنی،امیر علی شیخ مینگل،محمد عمر لہڑی،محمد حیات لہڑی،محمد اسلم لہڑی اپنے دوست عزیز و خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر باقاعدہ جمیعت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرلی اور جمیعت علما اسلام کے مرکزی رہنما اپوزیشن لیڈر میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری صاحب نے شمولیت کرنے والوں کو جمیعت علما اسلام کا مرفل پہنا کر انہیں قافلہ حق جمیعت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور شمولیت کرنے والوں نے قافلہ حق کے جماعت کے ساتھ نئے جزبے و جوش سے آگے چلنے کا بھی عزم کیا۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ خیراوہ کے عوام نے بہت ہی اچھا فیصلہ لیا ہے اور مزید میر یونس عزیز زہری کہا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہماری جماعت حق کی جماعت ہے یہاں سے آپ لوگوں کو مایوسی نہیں ہوگی خضدار کے عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں ان کی ہر مشکلات کو میں اپنا سمجھتا ہوں شمولیت اختیار کرنے والوں نے خوشی کا اظہار کرتیہوے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے مکمل مایوس ہوچکے تھے پیپلز پارٹی میں عام ورکر کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی نہ ہی عوام کی مشکلات کو حل کرنے والے ادھر موجود ہیں۔
جمیعت علما اسلام کے ایم پی اے میر یونس عزیز زہری صاحب کی کارکردگی اور انکی مخلصانہ کردار سے ہم بھرپور متاثر ہو کر آج باقاعدہ ہم جمیعت علما اسلام میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔اس موقع پر جمیعت علما اسلام تحصیل خضدار کے امیر قاری نزیر احمد شاکر جنرل سیکرٹری مولانا عبدالوحید رئیسانی مولانا عبد الکریم متوکل عبدالوحید گرگناڑی سائی عبدالحکیم مولانا بلال احمد حاجی محمد باجکی رئیس نصیر احمد گنگو اسماعیل زہری مولانا غلام اللہ گنگو کونسلر کوشک عبدالحمید حافظ بلال مردوئی خالد مردوئی و جماعتی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔