خضدار میں 3.3شدت زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف وہراس کا شکار

بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز خضدار سے 80کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.