وزیر اعلیٰ بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کے وڑن اور ہدایات کی روشنی میں ایس پی آفس کچھی میں ویمن پولیس ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے ویمن پولیس ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح ایس پی کچھی حافظ معاذالرحمان نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر پولیس کے سینئر آفیسران اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے ایس پی کچھی حافظ معازالرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن پولیس ڈیسک کے قیام کا مقصد خواتین کو درپیش مسائل کے فوری شفاف اور موثر حل کو یقینی بنانا ہے ویمن پولیس ڈیسک پر تربیت یافتہ لیڈی کانسٹیبلز تعینات کی گئی ہیں تاکہ خواتین بلا جھجک اور اعتماد کے ساتھ اپنے مسائل اور شکایات درج کرا سکیں ڈیسک پر آنے والی خواتین کو مکمل رازداری عزت و احترام اور بروقت قانونی کارروائی کرنے کیلئے بھی احکامات جاری کیئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کے ویمن پولیس ڈیسک کا قیام خواتین کے تحفظ وقار اور سہولت کے لیے ایک اہم اقدام ہیخواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا صنف نازک کے جائز حقوق کے تحفظ اور انصاف تک ان کی رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔