سی ایم بلوچستان کے احکامات پر ضلع جعفرآباد میں ماہِ صیام کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اتواربازازكا انعقاد

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ضلع جعفرآباد میں ماہِ صیام کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر خالد خان کی ہدایت پر اتوار بازار کا انعقاد کیا گیا، جس میں آٹا، گھی، چاول، دالیں، گوشت، فروٹ، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم نرخوں پر فروخت کی گئیں۔
اتوار بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کی اس کاوش کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے خود اتوار بازار کا دورہ کیا، مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ماہِ صیام کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ضروری اشیائ مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.