جھل مگسی: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں کوٹڑہ نورانی جاتے ہوئے پانچ افراد کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مغویوں میں مگسی اور کھوسہ قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سندھ کے دو افراد بھی شامل ہیں۔ واقعے کی سرکاری تصدیق اور مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔