تربت میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت متحرک، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے تربیتی سیشن

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کیچ نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرف بلوچ کی نگرانی میں ضلع کونسل کیچ کے کانفرنس روم اور ڈی ایچ او آفس میں ضلع کیچ کے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
تربیتی نشستوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈینگی وائرس کی وجوہات، اس کی روک تھام، احتیاطی تدابیر اور گھر گھر جا کر عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے مثر طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 60 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو مختلف محلوں کے گھر گھر جاکر آگاہی دینگے اور لاروا کو ختم کرینگیاس موقع پر ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر طلال بلیدی اور دیگر ماہرین نے شرکا کو لیکچرز دیتے ہوئے ڈینگی کے پھیلا کو روکنے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا۔
خواتین عملے نے تربیتی سیشنز کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان نشستوں کے ذریعے ڈینگی وائرس سے نمٹنے اور عوامی آگاہی مہم کو مثر بنانے کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئیں جنہیں وہ فیلڈ میں بروئے کار لائیں گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرف بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان ، سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایات کے مطابق انسدادِ ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کر دیا گیا ہے تربت میں ڈینگی کے کیسز میں حالیہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے ابتدائی دنوں سے جاری مہم کو مزید وسعت دے دی ہے اس سلسلے میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مدعو کیا گیا۔
تقریبا 60 ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گی انہوں ںے کہا کہ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ فوگنگ اور اسپرے مہم بھی یونین کونسلز کی سطح پر مسلسل جاری ہے۔ خاص طور پر شاہی تمپ کے علاقے میں کیسز زیادہ رپورٹ ہونے کے باعث وہاں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
فوری علاج کے غرض سے شام کے اوقات میں بھی بی ایچ یو کو فعال کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں اور ٹیسٹ کی سہولیات سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ پانچ روز کے اندر صورتحال کسی حد تک کنٹرول میں آجائے گی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرف بلوچ نے کہاکہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچا کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اس موذی مرض کا بروقت سدباب ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ یہی احتیاطی تدابیر ڈینگی وائرس کے پھیلا کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.