بارشوں سے اضلاع کے زرعی سروے کا فیصلہ، کنٹرول روم قائم

بارشوں سے متاثر ہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا:منظور وسان
حیدرآباد:سندھ کی حکومت نے حالیہ بارشوں سے زراعت کوہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے سندھ کے تمام اضلاع کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے نیز حیدرآباد میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر زرعی توسیع کے دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مشیر زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سیکریٹری زراعت اعجاز احمد مہیسر کو تمام اضلاع کے زرعی سروے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ سروے رپورٹ کا جائزہ لیکر حالیہ بارشوں سے متاثر ہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.