چھٹےآل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں خیبر افغان فٹبال کلب جیت گیا

چھٹے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں خیبر افغان فٹبال کلب کوئٹہ اور ینگ سرکی فٹبال کلب کوئٹہ کے درمیان صادق شہید فٹبال گرانڈ مالی باغ میں ایک شاندار اور سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں خیبر افغان فٹبال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی سہراب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو خوبصورت گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو مضبوط برتری دلائی دوسرے ہاف میں ینگ سرکی فٹبال کلب نے بھرپور کوشش کرتے ہوئے ایک گول اسکور کیا، تاہم خیبر افغان فٹبال کلب نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا اور اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے مہمانِ خصوصی مشر عبد الودود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ فوٹو سیشن بھی منعقد ہوا ۔ شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل کو خوب سراہا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کامیاب میچ کے انعقاد پر تمام ٹیموں، آفیشلز اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.