موسیٰ خیل میں 20 میڈیکل سٹورز کا معائنہ، قوانین کی خلاف ورزی پر 4 سٹورز کو وارننگ جاری

حکومت بلوچستان کی صحت دوست پالیسی اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ اور ڈرگ انسپکٹر سندس رحمان نے موسیٰ خیل اور کنگری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 20 میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ممنوعہ روایتی سرنجوں کی دستیابی، ادویات کے معیار اور ڈرگ قوانین پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضابطوں کی خلاف ورزی پر چار میڈیکل سٹورز کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ مالکان کو ہدایت دی گئی کہ صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ ادویات کی فروخت یقینی بنائیں۔ حکام نے مشتبہ ادویات کے نمونے بھی لیبارٹری تجزیے کے لیے حاصل کر لیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور قانونی ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے مستقبل میں بھی میڈیکل سٹورز کے باقاعدہ معائنے جاری رکھے جائیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.