بلوچستان کے علاقے گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا، جبکہ مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں دہشت گردوں کی موجودگی پر ایک اور آپریشن بھی جاری ہے، جہاں 4 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔