دکی گزشتہ روز ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کامقدمہ تیسرے روز بھی تاحال درج نہ ہوسکی

دکی: تکڑی کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کا مقدمہ تیسرے روز بھی تاحال درج نہ ہوسکی ہے۔اتوار کے روز ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں قبائلی رہنماہ خواج محمد لونی جانبحق جبکہ انکی گاڑی تباہ ہوگء تھی۔واقعے کا ایف آئی آر سی ٹی ڈی اور لیویز فورس نے تاحال درج نہیں کی ہے سی ٹی ڈی اور لیویز فورس ایف آئی آر ایک دوسرے کے سر تھوپ کر اپنے اپکو بری الزمہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔سی ٹی ڈی کا موقف ہے کہ واقع قبائلی تنازعہ ہے جسکا ایف آئی آر درج کرنا لیویز کی ذمہ داری ہے جبکہ لیویز فورس کا موقف ہے کہ واقعہ شاہراہ عام پر ہوا ہے جوکہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے جسکا ایف آئی آر درج کرنا سی ٹی ڈی کی ذمہ داری ہے۔لواحقین نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے۔کہ ملزمان ہمیں بی ایل اے کے نام پر دھمکیاں دیتے آرہے ہیں جوکہ ہم سے بھتہ بھی طلب کررہے ہیں۔لواحقین نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی اور لیویز دونوں کو درخواستیں جمع کردی ہیں مگر تاحال کسی نے واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی کے ڈویژنل سربراہ کو لکھا جاچکا ہے۔واقعے کی ایف آئی آر کا تاحال درج نہ ہونا سوالیہ نشان ہے اسے سی ٹی ڈی کی نااہلی کہیں یا لیویز کی۔جوکہ تاحال اس بات کا تعین نہیں کرسکے ہیں کہ ایف آئی آر کون درج کریگا سی ٹی ڈی یا لیویز فورس۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.