حب فیکٹری میں گیس پائپ لائن دھماکے سے 11 مزدور جھلس گئے

حب: بلوچستان کے شہر حب کی ایک فیکٹری میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے سبب 11 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب میں واقع کاٹن فیکٹری میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں دھماکا گیس پائپ لائن کی مرمت کے دوران ہوا نتیجے میں 11 مزدور جھلس گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.