نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی
لندن:انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج2 جون سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 سے 6 جون تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم بین سٹوکس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن لیڈ کریں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک نوٹنگھم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔