اسرائیلی ہتھیاروں کی نقل و حمل میں مدد دی نہ ہماری بندر گاہ استعمال ہوئی،مصر

مصر ی افواج نے اسرائیلی اسلحہ ڈیلرز کو اسلحہ لانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی بندر گاہ استعمال کرنےسے متعلق خبروں کی تردید کر دی ، یہ تردید حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے۔

 مصری افواج نے غیر مبہم انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میڈیا رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں کہ مصری بندر گاہ یا فوج نے غزہ اور لبنان میں جنگ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی نقل وحمل میں مدد فراہم کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.