ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’بلیوٹِک‘ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

0 185

ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کے تصدیقی عمل کو چند سال قبل بند کردیا تھا تاہم اب اس کا دوبارہ آغاز کردیا گیاہے۔ ٹوئٹر’بلیو ٹک‘ کے لیے درخواست دینے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ویری فیکیشن کا عمل شروع کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کا اکاؤنٹ اصلی، مشہور و معتبراورایکٹو ہونا چاہیئے۔ اس مقصد کے لیے ٹوئٹر نے 6 کیٹیگری وضح کی ہیں، اور بلیو ٹک کے لیے آپ کے اکاؤنٹ کا ان میں سے کسی ایک کیٹیگری میں ہونا ضروری ہے۔

1۔ حکومت

2۔ کمپنیز، برانڈز اور این جی اوز( غیر سرکاری تنظیم)

3۔صحافتی ادارے اور صحافی

4۔انٹر ٹینمینٹ

5۔ اسپورٹس اور ای اسپورٹس ( آن لائن گیمز وغیرہ)

6۔ ایکٹویسٹ، منتظمین اور دیگر با اثر افراد

ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فیکیشن کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ 

1۔ ٹوئٹر ویب سائٹ کھولیں اور More  ‘….’   کے آئیکون پر کلک کریں

How to Get Verified on Twitter, Step-by-Step 2021

2۔ سیٹنگز اور پرائیویسی پر جائیں۔

 Get Verified on Twitter 2021

3۔ اب، اپنے اکاؤنٹ میں جائیں اور اکاؤنٹ انفارمیشن کو اسکرول کریں

4۔ ویری فیکیشن ریکویسٹ پر کلک کریں اور پھر اسٹارٹ ریکویسٹ پر کلک کریں۔

5۔ اپنی ریکویسٹ سبمٹ کریں اور اس وقت تک انتیظار کریں جب تک ٹوئٹر آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کردیتا۔ اگر ٹوئٹر نے آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کردی تو پھر آپ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ’بلیو ٹک‘ نظر آنا شروع ہوجائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.