دکی ،کوئلے سے لوڈ ٹرک الٹنے کے نتیجے میں2بھائی جاں بحق
ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے
دکی (آن لائن) مندے ٹک کے مقام پر کوئلے سے لوڈ ٹرک الٹنے سے دو ڈرائیور جاںبحق ہوگئے۔ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔کوئلے سے لوڈ ٹرک کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرک گہری کھائی میں جاگری ہے۔جسکی وجہ سے دونوں ڈرائیور کوئلے تلے دب گئے ایکسویٹر کے ذریعے دونوں لاشیں ٹرک سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی۔جانبحق ڈرائیوروں میں صابر خان ولد مرزا خان اور سمیع اللہ ولد مرزا خان شامل ہے۔جوکہ آپس میں سگے بھائی ہیں۔جانبحق ٹرک ڈرائیوروں کا تعلق ژوب کے علاقے تادین زئی سے ہے۔واقعے کے بعد جانبحق ڈرائیوروں کی لاشیں ٹرک سے نکل کر سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔ٹرک یونین دکی کے ضلعی صدر رضا خان ناصر نے موقع پر نقد ایک لاکھ روپے ورثا کو بطور مالی امداد دیکر لاشیں ژوب روانہ کردی۔