آئی ٹی اور ڈیٹا کا پائیدار اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل منتقلی کیلئے پرعزم ہے، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

:وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کا پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، آئی ٹی کے ذریعے آبی وسائل، کلائمیٹ پیٹرن اور زرعی ضروریات کے بارے میں درست اورحقیقت پر مبنی ڈیٹا حاصل ہوتا ہے۔

وہ بدھ کو یہاں “بدلتی ہوئی آب و ہوا میں بہتر پانی اور فوڈ سکیورٹی کے لئے جامع پالیسی اصلاحات” کے موضوع پر پارلیمانی ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی کے استعمال سے پانی کا مناسب استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے، زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیٹا کا پالیسی سازی میں اہم کردار ہے، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام آئی ٹی کے فروغ اور بہتر پبلک سروسز ڈیلیوری کے لئے ڈیٹا کو قابل رسائی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں تیزی سے ترقی ملک کی معاشی ترقی میں اس کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے، وزارت آئی ٹی جدت، ڈیجیٹل منتقلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.