:وفاقی وزیر امور کشمیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے مالم جبہ میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پرتکلف ظہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر انجئنیر امیر مقام نے رانا مشہود احمد خاں کا شاندار استقبال کیا ۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سوات کے عہدیداران، نوجوانوں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے تقریب کو مزید یادگار بنایا۔