کراچی کے گڈاپ ٹاون میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 4 جاں بحق، درجنوں ہسپتال منتقل

 ملیر کے شیدی گوٹھ گوٹھ کا پانی مضر صحت ہونے سے ہیضہ پھیلا ، پانی کے نمونے تجزیہ کیلئے روانہ

متاثر ہونیوالوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل، ایک خاتون بھی جاں بحق :محکمہ صحت

کراچی: کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاون میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈائریا پھیلنے کی بنیادی وجہ پانی کا مضر صحت ہونا ہے جس کیلئے واٹر بورڈ حکام کو درخواست کردی گئی ہے، اہل علاقہ کے مطابق وبانے 600 سے زائد افراد کو متاثر اور 4 افراد کی زندگیاں چھین لی ہیں، پی پی آئی کے مطابق متاثر ہونیوالوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ ادوسری جانب سرکاری طور پر ایک خاتون کے جاں بحق ہونے اور 259 سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع ملیر کے شیدی گوٹھ میں اب تک 259 سے زائد افراد بشمول بچے و خواتین متاثر اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔ اڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ گوٹھ کا پانی مضر صحت ہونے سے ہیضہ پھیلا ہے، پانی کے نمونے تجزیہ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.