واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد35 ہزار500 کیوسک اور اخرج 50 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار900 کیوسک اور اخراج 13 ہزار900کیوسک ہے ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 20 ہزار800 کیوسک اور اخراج 20 ہزار800 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 300کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 100کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1533.60 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.839 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1193.95 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.887 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.50 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.075 ملین ایکڑ فٹ ہے۔