ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نیوزی لینڈ پوانٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

شارجہ میں کیویز کے ہاتھوں باون رنزسے شکست کے بعد نمیبیا کی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ فتح کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔

شارجہ میں نیوزی لینڈ نے پہلے باری لی۔سلواسٹارٹ کے بعد مڈل آرڈرنے رنگ جمایا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرف سے فلپس نے انتالیس اور نیشم نے پینتیس رنزبنائے۔ اور یوں ٹوٹل چار وکٹوں پر ایک سو تریسٹھ بن گیا۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے کوشش کی۔لیکن کیوی بولرز نے انہیں قابو میں رکھا۔

ٹم ساؤدھی اور بولٹ نے دودو شکار کیے۔نمیبیا کی ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو گیارہ رنز بناسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.