لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آخر کار پاکستان ویمنز لیگ 3 مارچ سے 18 مارچ تک کروانے کا اعلان کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بورڈ سربراہ رمیز راجہ نے اپنے خطاب کے دوران ٹی وی اسکرینز کی طرف متوجہ ہونے کی اپیل کی جس پر ویمنز لیگ کے حوالے سے چند سیکنڈز کی ویڈیو میں ویمنز لیگ کا لوگو دکھایا گیا اور ساتھ تین مارچ سے 18 مارچ کی تاریخ نمایاں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، انڈر 19 بچوں کو نمایاں معاوضے دیں گے تاکہ کھیل کو فروغ ملے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ لیگ کے مینٹورز میں ویوین رچرڈز، جاوید میانداد، ڈیرن سیمی، کولن منرو، شاہد آفریدی اور شعیب ملک جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ پی سی بی نے اس لیگ کے بہت محنت کی ہے اور ہم سب نے مل کر اسے کامیاب بنانا ہے۔