اسٹاک ہوم: طبقاتی اور جنسی استحصال کے ذاتی تجربات پر مبنی ناولز لکھنے والی فرانسیسی مصنفہ اینی ایرنو نے سال 2022 کا نوبل انعام برائے ادب اپنے نام کر لیا۔ مصنفہ کو یہ انعام دلیرانہ اور تنقیدی اندازِ تحریر رکھنے پر دیا گیا۔
قلم کی طاقت پر یقین رکھنے والی 82 سالہ اینی ایرنو کا کام غیر مصلحت پسندی پر مبنی ہے اور سادہ زبان میں لکھا گیا ہے۔
BREAKING NEWS:
The 2022 #NobelPrize in Literature is awarded to the French author Annie Ernaux “for the courage and clinical acuity with which she uncovers the roots, estrangements and collective restraints of personal memory.” pic.twitter.com/D9yAvki1LL— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 6, 2022
فرانسیسی مصنفہ کا کہنا ہے کہ لکھنا ایک سیاسی عمل ہے جو سماجی عدم مساوات کے لیے ہماری آنکھیں کھولتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ زبان کو بطور چاقو استعمال کرتی ہیں تاکہ تخیل کا پردہ چاک کیا جاسکے۔
سوئیڈش اکیڈمی کی جانب مصنفہ کو 1 کروڑ سوئیڈش کراؤنز سے نوازا گیا۔
رواں ہفتے کے ابتداء سے شروع ہونے والے نوبل انعامات کے اعلانات کے سلسلے میں پیر کے روز طب، منگل کو فزکس جبکہ بدھ کو کیمسٹری کے نوبل انعامات کا اعلان کیا گیا۔
امن کا نوبل انعام جمعے کو جبکہ معیشت کے نوبل انعام کا اعلان آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔