لاؤس-چین ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، نائب وزیر اعظم لاؤس
بیجنگ :چین لاؤس ریلوے کے آغاز کے بعد سے گزشتہ سال، مسافروں اور مال بردار نقل و حمل کے پیمانے اور معیار میں اضافہ ہوا ہے، اور بین الاقوامی سنہری لاجسٹکس چینل کا کردار تیزی سے واضح ہوا ہے.اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لاؤس کے نائب وزیر اعظم سونگسے سیپنڈن نے چین۔لاؤس ریلوے کے افتتاح کی پہلی سالگرہ میں شرکت کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ وہ اس ریلوے کو “اقتصادی شاہراہ” کے طور پر ترقی دینے، دونوں عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ثمرات لانے اور لاؤس-چین ہم نصیب سماج کی تعمیر میں نئی اور مزید شراکت کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے. چین-لاؤس ریلوے ایک اہم منصوبہ ہے جس کا فیصلہ چین اور لاؤس کے اعلی رہنماؤں نے ذاتی طور پر کیا اور اسے فروغ دیا ، یہ “بیلٹ اینڈ روڈ” اور چین – لاؤس دوستی کے حوالے سے ایک تاریخی منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ لاؤس کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور چین اور لاؤس کے عوام کو خدمات فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ لاؤ چین ریلوے کمپنی کے چیئرمین چوگو جیانگ کے مطابق گزشتہ سال ، چین-لاؤس ریلوے نے مجموعی طور پر 8.5 ملین مسافروں کی ترسیل کی ہے اور 11.2 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی ہے،یہ منصوبہ ایک مقبول بین الاقوامی عوامی پروڈکٹ اور بین الاقوامی تعاون کا پلیٹ فارم بن چکا ہے. اس منصوبے کی بدولت بڑی تعداد میں مقامی باصلاحیت افراد کو ریلوے کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملا ہے۔