ریاض : سعودی عرب کے ٹریفک پولیس حکام نے متنبہ کیا ہے کہ برسات کے موسم میں ندی نالوں کو عبور کرنا قانون شکنی ہے۔خبررساں ادارے نے ٹریفک پولیس کے جاری انتباہ کے حوالے سے بتایا کہ موسم برسات میں جب پہاڑی ڈھلوانوں یا وادیوں کے ندی نالوں میں سیلابی کیفیت ہوتی ہے ایسے میں پر خطر مقامات سے انہیں عبورکرنا خطرناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جوندی نالوں یا وادیوں کو خطرناک مقامات سے عبورکرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ عمل نہ صرف خود کوبلکہ دوسروں کو بھی جان بوجھ کرخطرے میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے سعودی عرب میں ان دنوں برسات کا موسم ہے۔