لاڈر ہل:بھارت نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 59 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ، ویسٹ انڈین ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، لاڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ، رشبھ پنٹ 44، کپتان روہیت شرما 33 اور سنجو سیمسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ، الزاری جوزف اور عبید میک کوئے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 132 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ، نکلوس پوران اور رومن پائول نے 24، 24 رنز بنائے ، بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے تین جبکہ اویش خان، اکزر پٹیل اور روی بشنوئی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، اویش خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔